بنیادی صفحہ -> پاکستان کی خبریں -> گیس کی قلت کیخلاف کراچی کے 7 بڑے انڈسٹریل زونز سراپا احتجاج
انڈسٹریل زونز

گیس کی قلت کیخلاف کراچی کے 7 بڑے انڈسٹریل زونز سراپا احتجاج

لاہور(ویب ڈیسک): کراچی کے سات بڑے انڈسٹریل زونز میں گیس کی قلت پر صنعتکاروں اور مزدوروں نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے ہیڈ آفس پر احتجاج کیا جس کے بعد مظاہرین کے ایم ڈی سوئی سدرن سے مذاکرات جاری ہیں۔

کراچی میں سوئی گیس ہیڈ آفس کے باہر صنعتکار اورمزدوروں نے احتجاج کیا، ایم ڈی سوئی سدرن نے صنعتکاروں کو مذاکرات کے لئے آفس بلا لیا، ان کا کہنا تھا کہ بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرینگے۔ صنعتکار جاوید بلوانی نے کہا کہ گیس بندش کے باعث شہرکے 7صنعتی زونزبند ہیں۔ قبل ازیں احتجاج میں سائٹ، کورنگی، نارتھ کراچی، فیڈرل بی ایریا انڈسٹریل زونز کے علاوہ بن قاسم، لانڈھی اور سپرہائی وے صنعتی زونز کے متاثرین بھی شامل تھے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*