Buy website traffic cheap

فیچ

ہوشربا مہنگائی میں کب تک کمی آنے کا امکان ہے ؟

لاہور(ویب ڈیسک): عالمی ریٹنگ کے ادارے نے فیچ نے پاکستان کی معیشت کے حوالے سے ریٹنگ جاری کردی، عالمی ادارے نے پاکستان ریٹنگ” بی ” کو برقرار رکھا ہے۔

عالمی ادارے فیچ نے ملکی معیشت کے حوالے سے نئی ریٹنگ جاری کرتے ہوئے پاکستانی ریٹنگ بی کو برقرار رکھتے ہوئے کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت کا آوٹ لک مستحکم رہا۔ فیچ کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) پروگرام سے ادائیگیوں میں بہتری آئی، پروگرام میں رہتے ہوئے دیگر مالیاتی اداروں نے بھی قرض دیے، جاری کھاتوں کے خسارے میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جاری کھاتوں کاخسارہ جی ڈی پی کے 2 اعشاریہ 1 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ مالی سال جاری کھاتوں کا خسارہ جی ڈی پی کا 4.9 فیصد تھا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2021ء میں جاری کھاتوں کا خسارہ جی ڈی پی کے 1 اعشاریہ 9 فیصد رہنے کا امکان ہے، رواں مالی سال معاشی ترقی کی رفتار 2.8 فیصد رہنے کی توقع ہے۔ فیچ کے مطابق مالی سال 2021ء میں جی ڈی پی 3.4 فیصد رہنے کا امکان ہے، سخت مانیٹری پالیسی سے محصولات میں کمی ہوگی، مالیاتی خسارہ حکومتی ہدف ساڑھے سات فیصد سے بڑھ جائے گا۔ عالمی ادارے کے مطابق مالی سال خسارہ جی ڈی پی کا 7.9 فیصد رہنے کا خدشہ ہے۔ مہنگائی کی شرح 11 اعشاریہ 3 فیصد رہنے کا امکان ہے، آنے والے مہینوں میں شرح سود 13.25 فیصد رہے گی۔ فیچ کا مزید کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے آخر میں شرح سود میں کمی کا امکان ہے، رواں مالی سال کے آخر میں مہنگائی میں کمی کا امکان ہے۔