بنیادی صفحہ -> پاکستان کی خبریں -> مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے وفاقی حکومت نے بڑا قدام اٹھا لیا

مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے وفاقی حکومت نے بڑا قدام اٹھا لیا

لاہور(ویب ڈیسک) مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے وفاقی حکومت نے بڑا قدام اٹھاتے ہوئے روزمرہ استعمال کی درجنوں اشیائے پر 3 فیصد ویلیو ایڈیشن ٹیکس سے چھوٹ دے دی ہے جس سے ان اشیا کے سستے ہونے کے امکانات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق : یف بی آرکی جانب سے باضابطہ طورپر جاری نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہے کہ سیلزٹیکس ایکٹ1990کے بارہویں شیڈول میں ترامیم کردی گئی ہیں، ان ترامیم کے ذریعے سیلز ٹیکس ایکٹ کے تیسرے شیڈول میں شامل جن اشیاپرسیلزٹیکس کی ادائیگی پرچون قیمت کی بنیاد پر ہوتی ہے،انہیں ویلیو ایڈیشن ٹیکس سےچھوٹ دیدی گئی ہے ۔ایف بی آرحکام نے بتایاکہ تیسرے شیڈول میں شامل وہ تمام اشیا جن پر سیلز ٹیکس کی ادائیگی پرچون قیمت کی بنیاد پر ہو رہی ہے،اب ان پر تین فیصد ویلیو ایڈیشن ٹیکس لاگو نہیں ہوگا جس کے تحت سرخی پاوڈر سمیت دیگرکاسمیکٹس کے سامان،جوسز، مشروبات،آئسکریم،شیونگ کریم، ٹشو پیپرز، ریٹیل پیکنگ میں مصالحہ جات، منرل واٹر، پرفیوم،چائے کی پتی،سیمنٹ، شوپالش، کوکنک رینج، فروٹ جوسز، ویجی ٹیبل جوسز،آئسکریم، بیوریجز، مشروبات، سگریٹ، ٹائلٹ سوپ، ٹائلٹ پیپر، ٹشو پیپرز، ٹوتھ پیسٹ، شیونگ کریم، پرفیوم اینڈ کاسمیٹکس، چائے کی پتی، پاڈر ڈرنک، ریٹیل پیکنگ میں فروخت ہونیوالے مصالحہ جات، ریٹیل پیکنگ میں فروخت ہونیوالے سیمنٹ، ملکی ڈرنکس،کھاد، ائرکنڈیشنرز،ڈیپ فریزرز، ٹیلیفون سیٹ، ٹیوب لائٹ، بلب، ٹیلی ویژن، ریکارڈرز اینڈ پلیئرز، الیکٹرک بلب، بجلی کے پنکھے، بجلی کی استری، واشنگ مشین،ہاوس ہولڈگیس ایپلائنسز بشمول ککنگ رینج، اوون،گیزرز،گیس ہیٹرز، فوم اور اسپرنگ میٹرس و فوم کی دیگر مصنوعات، پینٹس، وارنش و دیگر اشیا شامل ہیں۔اس کے علاوہ سٹوریج بیٹریاں اورٹائر ٹیوبزکو بھی ود ہولڈنگ ٹیکس سے چھوٹ دی گئی ہے البتہ سٹوریج بیٹریوں اور ٹائر ٹیوب پردی جانیوالی چھوٹ آٹومینوفیکچررزکیلئے نہیں ہوگی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*