بنیادی صفحہ -> سپورٹس کی خبریں -> معروف آسٹریلین کرکٹر شین واٹسن کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک

معروف آسٹریلین کرکٹر شین واٹسن کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک

لاہور(ویب ڈیسک) معروف آسٹریلین کرکٹر شین واٹسن کے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر لڑکیوں کی فحش تصاویر اور ویڈیوز دیکھ کر مداح حیران پریشان رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق شین واٹسن کے مداحوں نے آج ان کا انسٹاگرام اکاﺅنٹ دیکھا تو انہیں اپنی آنکھوں پر یقین ہی نہیں آیا کیونکہ ان کے اکاﺅنٹ پر لڑکیوں کی فحش تصاویر اور ویڈیوز موجود تھیں۔ مداح ابھی اس معاملے کو سمجھنے کی کوشش ہی کر رہے تھے کہ بالآخر شین واٹسن نے خود ہی حقیقت بتا کر سب کچھ واضح کر دیا۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں بتایا کہ پہلے ان کا اکاﺅنٹ کسی نے ہیک کر لیا ہے اور ہیکر ہی اس طرح کی پوسٹ کر رہا ہے جس پر میں معذرت خواہ ہوں۔ انہوں نے لکھا ”میں انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ ہونے والی نازیبا تصاویر کے حوالے سے سب سے معافی مانگتا ہوں۔ جمعے کو میرا ٹوئٹر اکاﺅنٹ ہیک ہوا اور آج انسٹاگرام کا اکاﺅنٹ ہیک ہو گیا ہے۔ ایسے مسائل کے حل کیلئے انسٹاگرام کو زیادہ تیزی سے کام کرنا چاہئے، انسٹاگرام میرا اکاﺅنٹ واپس کرنے میں بہت وقت لے رہا ہے!!!“

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*