Buy website traffic cheap


انسٹاگرام پروفائل پیج جلد تبدیل کئی جانے کا امکان

لاہور(ویب ڈیسک )انسٹاگرام کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ ایپ کی پروفائل پیج کی ل±ک تبدیل کرنے کے حوالے سے کام جاری ہے اور ممکن ہے کہ جلد ہی تمام صارفین کے اکاو¿نٹس میں نیا پروفائل پیج اَپ ڈیٹ کردیا جائے۔اس اَپ ڈیٹ کے تحت پروفائل پیج میں تصاویر اور ویڈیوز کی جگہ تبدیل نہیں ہوگی البتہ آئیکونز میں تبدیلی آجائے گی یعنی گرڈ آئیکونز کے بجائے ان کے نام واضح ہوں گے جیسے Grid ،Post ،Igtv ،Tagged وغیرہ۔موجودہ انسٹاگرام پروفائل پیج پر صارف کی پروفائل بائیں جانب دکھائی دیتی ہے جب کہ نئی ل±ک میں یہ دائیں جانب ہوگی۔علاوہ ازیں فولو اور میسج آپشن بھی پروفائل پیج پر ہی میسر کیے جائیں گے۔ ساتھ ہی بزنس پیجز اور دیگر کے لیے بھی پروفائل پیج پر آپشن مہیا کردیئے جائیں گے۔بلاگ پوسٹ کے مطابق انسٹاگرام میں پروفائل پیج کی تبدیلی کے لیے کافی عرصے سے کام جاری ہے اور اس حوالے سے نئی ل±ک آزمائشی مراحل میں ہے۔