انسٹاگرام کا کورونا وائرس کے حوالے سے اہم اقدام

نیویارک (ماینٹرنگ ڈیسک)کوروناوائرس کے حوالے سے کئی بڑی بڑی سوشل میڈیا کمپنیاںآگاہی فراہم کررہی ہیں اسی سلسلے میں سماجی رابطوں کے مقبول ترین پلیٹ فارم فیس بک کے زیرِ ملکیت ایپ انسٹاگرام نے بھی کورونا سے متعلق آگاہی پھیلانے کے لیے احسن قدم اٹھایا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تصاویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اب کورونا سے متعلق خبروں کا بھی ذریعہ بنے گی اور صارفین کو کورونا سے بچاو¿ سے متعلق احتیاطی تدابیر ان کی نیوز فیڈ پر فراہم کرے گی۔ا

نسٹاگرام پر نیوز فیڈ کے اوپری حصے پر ایک نیا حصہ شامل کیا گیا ہے جہاں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور مقامی وزارتِ صحت کی جانب سے جاری کی جانے والی معلومات نظر آئے گی۔

رپورٹس کے مطابق انسٹاگرام پر اس نئے معلوماتی ٹیب پر ایک پیغام نظر آئے گا جس میں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کی جانے والی کورونا سے بچاو¿ سے متعلق تازہ ترین معلومات نظر آئے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انسٹاگرام پر سرچ بار پر آنے والی جعلی اور غیر تصدیق شدہ تجاویز کو ایپ سے ہٹادیا گیا تھا جب کہ فیس بک اور انسٹاگرام دونوں پر کورونا وائرس سے متعلق فروخت کی جانے والی چیزوں کے اشتہارات کو بھی ہٹایاگیا تھا۔