Buy website traffic cheap

رحم

مرحوم خاتون کےعطیہ کیےگئےرحم سےصحت مندبچےکی پیدائش

لاہور(ویب ڈیسک): فرانس کے شہرپیرس میں مرحوم خاتون کےعطیہ کیےگئےرحم سےصحت مندبچےکی پیدائش ہوئی ہے. تفصیلات کے مطابق رحم کی پیوندکاری کاآپریشن2سال پہلےبرازیل میں کیاگیاتھا، آنجہانی خاتون کےعطیہ کیےگئےرحم سےصحت مندبچےکی پیدائش ہوئی. مرحومہ نے مرنے سے پہلے اپنی رحم کسی بانجھ عورت کو عطیہ کرنے کی خواہش کی تھی جس کوبعدازاں مرگ پوراکیاگیا. مرحومہ خاتون کے رحم کی دوسری عورت میں پیوندکاری کی گئی ہے جس سے ایک صحتمند بچے کی پیدائش ہوئی ہے.

فوربزمیگزین نے دنیا کے سمارٹ ترین شہروں کی فہرست جاری کردی
لاہور(ویب ڈیسک): فوربز نے نیویارک کو دنیا کا اسمارٹ ترین شہر قرار دیدیا گیا ہے جبکہ لندن اور پیرس دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسمارٹ سٹی قرار پانے کیلئے شہر میں انسانی ترقی،شہریوں کے سماجی تعلقات،معیشت،ماحولیات،شہری منصوبہ بندی اور ٹیکنالوجی کا جائزہ لیا گیا۔فوربز نے نیویارک، لندن اور پیرس کے بعد ٹوکیو کو دنیا کا چوتھا اسمارٹ ترین شہر قرار دیا جبکہ ریکاوک پانچویں، سنگاپور چھٹے اور سیول ساتویں نمبر پر رہے۔ٹورنٹو کا نمبر آٹھواں،ہانگ کانگ کا 9واں اور ایمسٹرڈم کا 10واں رہا۔