Buy website traffic cheap


عرفان خان جانتے تھے وہ مرنے والے ہیں، نصیرالدین شاہ

ممبئی:معروف بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ مرحوم اداکار عرفان خان اپنی موت سے 2 سال پہلے سے یہ جانتے تھے کہ ان کے ساتھ یہ ہونے والا ہے۔

واضح رہے کہ اپریل 2020 میں کینسر کے مرض کے باعث انتقال کر جانے والے عرفان خان نے نصیرالدین شاہ کے ساتھ بڑے پردے پر کام کیا ہے۔

نصیر الدین شاہ پہلے بھی عرفان خان سے متعلق کئی انکشافات کرچکے ہیں تاہم اب حالیہ انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ عرفان خان اپنی موت سے دو سال قبل سے یہ جانتے تھے کہ ان کے ساتھ یہ سب ہونے والا ہے۔

نصیر الدین شاہ نے بتایا کہ عرفان کہتے تھے کہ میں یہ دیکھ رہا ہوں کہ موت میرے قریب آرہی ہے، یہ موقع کتنے لوگوں کے پاس آتا ہوگا کہ وہ اسے قریب آتے دیکھنے کے قابل ہوں گے اور تقریبا اس کا خیرمقدم ہی کر رہے ہیں۔