PSL5, Multan Sultans, Islamabad United, Target,

ملتان سطانزکا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیتنے کیلئے 165 رنز کا ہدف

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان سپرلیگ 5 کے پانچویں میچ میں ملتان سلطانزنے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیتنے کیلئے 165 رنزکا ہدف دیدیا ہے.

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 2020ء کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ ملتان سلطانز کی طرف سے اننگز کا آغاز کپتان شان مسعود اور جیمز وینس نے کیا۔ دونوں بیٹسمینوں نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے سکور کو آگے بڑھایا۔ تاہم ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 6 اوورز میں 20 گیندوں پر 21 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر موسیٰ خان کو فائن لیگ پر کیچ دے بیٹھے۔ون ڈاؤن بیٹسمین معین علی عماد بٹ کا نشانہ بن گئے، انہوں نے 11 گیندوں پر 10 رنز بنائے۔ ون ڈاؤن بیٹسمین معین علی عماد بٹ کا نشانہ بن گئے، انہوں نے 11 گیندوں پر 10 رنز بنائے۔ ساؤتھ افریقا سے تعلق رکھنے والے ریلی روسو پہلی ہی گیند پر فہیم اشرف کو کیچ دے بیٹھے۔ آل راؤنڈر عماد بٹ نے وکٹ حاصل کی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ باؤلر نے ایک مرتبہ پھر شاندار یارکر مارتے ہوئے انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے جیمز وینس کو بولڈ کر دیا۔ بیٹسمین نے 31 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیلی۔ ملتان سلطانز کی پانچویں وکٹ 111 رنز پر گری جب بیٹسمین 10 گیندوں پر 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ نوجوان باؤلر عاکف جاوید نے وکٹ حاصل کی۔