PSL5, Multan Sultans, Islamabad United, Toss, Lahore

اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاس جیت کر ملتان سلطانزکیخلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک): اسلام آباد یونائیٹڈ نے پاکستان سپرلیگ 5 کے پانچویں میچ میں ملتان سلطانزکیخلاف ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے.

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 2020ء کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس جیتنے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں بیٹنگ، باؤلنگ میں بہتری کی ضرورت ہے۔ ملتان سلطانزکوکم سکورپرآؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔ ملتان سلطان کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ اگرہم بھی ٹاس جیت جاتے توپہلے باؤلنگ کرتے۔ واضح رہے کہ اب تک کہ ایونٹ میں ملتان سلطانز اپنا پہلا میچ جیت چکی ہے، گزشتہ روز لاہور قلندرز کو بآسانی ہرا دیا۔ جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو افتتاحی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں شکست کا مزہ چکھنا پڑا تھا۔