Buy website traffic cheap


ایلیمنیٹر راؤنڈ : اسلام آباد کے ہاتھوں کراچی کو شکست

لاہور(ویب ڈیسک) پی ایس ایل کے ایلیمنیٹر راؤنڈ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شسکت دیدی-

تفصیلات کے مطابق : اس سے قبل کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 162 رنز کا ہدف دیدیا تھا – جبکہ کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جیتنے والی ٹیم فائنل میں رسائی کے لیے کل پشاور زلمی کے خلاف کھیلے گی جب کہ ہارنے والی ٹیم کا سفر آج ختم ہو جائے گا، رواں سیزن میں کراچی اور اسلام آباد اب تک دو بار آمنے سامنے آئیں جس میں دونوں بار کراچی کنگز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے : دونوں ٹیمیں ایونٹ کے 5،5 میچز جیت چکی ہیں اور دونوں کے پاس 10،10 پوائنٹس ہیں تاہم پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے اور کراچی کنگز چوتھے نمبر پر ہے۔ آج کے میچ کی فاتح ٹیم گزشتہ روز کوالیفائر میں شکست کھانے والی ٹیم پشاور زلمی سے جمعہ کو مقابلہ کرے گی۔ گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان سنسنی خیز کوالیفائر مقابلہ ہوا جس میں گلیڈی ایٹرز نے زلمی کو 10 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔