Buy website traffic cheap


اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو شکست دیدی

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے میچ نمبر 27 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو شکست دیدی-

تفصیلات کے مطابق :ا س سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 239 رنز کا ہدف دیدیا تھا – کراچی میں ہونے والے رواں سیزن کے پہلے میچ میں فخر زمان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔اس موقع پرلاہور قلندرز کے کپتان فخر زمان نے کہا کہ ہمارا مڈل آرڈر کمزور ہے جس پر کام کیا ہے ،مخالف ٹیم کے لیوک رونکی اچھی بیٹنگ کر رہے ہیں ان کے خلاف پلان تیار کرلیا ہے ۔ ادھر محمد سمیع کا کہنا تھا کہ ہو م گراﺅنڈ پر کھیلنے پر خوشی محسوس ہو رہی ہے ۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کو پلے آف مرحلے میں پہنچنے کے لیے ایک جیت درکار ہے جبکہ لاہور قلندرز کو اگلے مرحلے میں جانے کے لیے دونوں میچز جیتنا ہو نگے ۔اسلام آباد یو نائیٹڈ کے نو میچز کھیلنے کے بعد 8پوائنٹ ہیں جبکہ لاہور قلندرز کے 8میچز کھیلنے کے بعد 6پوائنٹس ہیں۔