بنیادی صفحہ -> سپورٹس کی خبریں -> ایلیمینٹر میچ : اسلام آباد کا پشاور کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ایلیمینٹر میچ : اسلام آباد کا پشاور کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک)‌ پاکستان سپر لیگ سیزن 4کے دوسرے ایلیمینٹر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق : کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع ٹاس کے لیے آئے تو اس موقع پر اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔اس موقع پر محمد سمیع نے کہاکہ پچھلے دو میچز میں ٹارگٹ کا تعاقب کر کے کامیابی حاصل کی ہے تو اس بار بھی یہ ہی پلان ہے کہ حریف ٹیم کو کم سے کم سکور پر محدود کر کے ٹارگٹ کا تعاقب کیا جائے ۔ادھر ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کرنا چاہتے تھے کیونکہ ہماری باولنگ مضبوط ہے لیکن اب بیٹنگ کرنا پڑے گی ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*