بنیادی صفحہ -> سپورٹس کی خبریں -> اسلام آباد کا لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 239 رنز کا ہدف

اسلام آباد کا لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 239 رنز کا ہدف

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے میچ 27 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 239 رنز کا ہدف دیدیا –

تفصیلات کے مطابق : س سے قبل کراچی میں ہونے والے رواں سیزن کے پہلے میچ میں ٹاس کے لیے فخر زمان اور محمد سمیع میدان میں آئے ۔ فخر زمان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔اس موقع پرلاہور قلندرز کے کپتان فخر زمان نے کہا کہ ہمارا مڈل آرڈر کمزور ہے جس پر کام کیا ہے ،مخالف ٹیم کے لیوک رونکی اچھی بیٹنگ کر رہے ہیں ان کے خلاف پلان تیار کرلیا ہے ۔ادھر محمد سمیع کا کہنا تھا کہ ہو م گراﺅنڈ پر کھیلنے پر خوشی محسوس ہو رہی ہے ۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کو پلے آف مرحلے میں پہنچنے کے لیے ایک جیت درکار ہے جبکہ لاہور قلندرز کو اگلے مرحلے میں جانے کے لیے دونوں میچز جیتنا ہو نگے ۔اسلام آباد یو نائیٹڈ کے نو میچز کھیلنے کے بعد 8پوائنٹ ہیں جبکہ لاہور قلندرز کے 8میچز کھیلنے کے بعد 6پوائنٹس ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*