Buy website traffic cheap

انٹیلی جنس

اسرائیل کا اربوں ڈالرزمالیت کا انٹیلی جنس منصوبہ فلاپ ہوگیا

لاہور(ویب ڈیسک): اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملٹری انٹیلی جنس کا ایک انتہائی مہنگا پروجیکٹ تکمیل سے قبل ہی ناکامی سے دوچار ہوگیا ہے۔ اس پروجیکٹ پر اربوں ڈالر کی لاگت آئی تھی اور اسے مکمل راز داری کے ساتھ آگے بڑھایا جا رہا تھا۔اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ملٹری انٹیلی جنس کے اس پروجیکٹ کو حساس ہونے کی وجہ سے صیغہ راز میں رکھا گیا تھا اور اس پر اربوڈالر کا بجٹ صرف کیا گیا۔ اخبار کا کہنا ہے کہ یہ پروجیکٹ کئی سال سے جاری تھا۔ اس میں انٹیلی جنس مقاصد کے لیے جدید آلات کی تیار اور دیگر پروگرامات شامل تھے۔اس منصوبے کی ناکامی کے ذمہ داروں کا تعین نہیں کیا گیا۔ اسے شروع سب اب تک صیغہ راز میں رکھا گیا اور کسی کو اس کی بھنک تک نہیں پڑنے دی گئی تاہم یہ پروجیکٹ اپنی تکمیل سے قبل ناکام ہوگیا۔اخبار لکھتا ہے کہ اس طرح کے منصوبے عموما انتہائی راز داری کے ساتھ چلائے جاتے ہیں اور ان پر بجٹ آسانی کے ساتھ فراہم کیا جاتا ہے۔ اس کی انتہائی سخت نگرانی اور سیکیورٹی کی جاتی ہیتاکہ اس کے بارے میں معلومات کسی ذریعے سے باہر نہ پہنچیں۔اسرائیلی وزرات دفاع کے ایک عہدیدار نے اپنی شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ تین سال سے یہ منصوبہ جاری تھا۔ غیرمعمولی ہونے کی وجہ سے یہ پروجیکٹ صیغہ راز میں رکھا گیا تھا۔