Buy website traffic cheap

جہانگیر ترین

جہانگیر ترین کے متعلق حیرت انگیز دعویٰ سامنے آگیا

لاہور(ویب ڈیسک): تحریک انصاف جب سے اقتدار میں آئی اس کے اندرونی اختلافات بڑھتے جا رہے ہیں ، پارٹی رہنما ﺅں نے اپنے گروپ بنا رکھے ہیں اور تمام گروپ ایک دوسرے سے زیادہ مضبوط ہونے کے لئے رہنماﺅں اور کارکنوں کی زیادہ سے زیادہ حمایت حاصل کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہے اس تمام صورتحال سے چیئرمین تحر یک انصاف عمران خان بخوبی آگاہ ہیں مگر وہ بھی بے بس نظر آ رہے ہیں,جہانگیرترین نے سیاسی ملاقاتوں کا سلسلہ مزید تیز کر دیا ہے وہ پارلیمنٹیرینز کے علاوہ دیگر پارٹی رہنماﺅں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں ان ملاقاتوں میں جہانگیر ترین ذومعنی اور مشکل سوال کرتے ہیں وہ پوچھتے ہیں کہ مرکز اور پنجاب میں کیا ہورہا ہے کیسی حکومتیں چل رہی ہیں وہ یہ بھی پوچھتے ہیں کہ اگر آپ گورنر یا وزیر اعلیٰ پنجاب ہوتے تو کیا کرتے اور کیا ہونا چاہئے سب سے اچھا کام کون کر رہا ہے سب سے بری کارکردگی کس کی ہے. شاہ محمود قریشی گروپ سے تعلق رکھنے والے گورنر پنجاب چودھری سرور نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لئے گورنر ہاﺅس میں جمعرات کے روز پارٹی رہنما ﺅں کے اعزاز میں عشائیہ دیا تو اس میں توقع سے بہت کم پارٹی رہنما شریک ہوئے اس عشائیہ میں جہانگیر ترین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کو بھی مدعو کیا گیا تھا مگر وہ دونوں نہ صرف عشائیہ میں شریک نہ ہوئے بلکہ جہانگیر ترین اور ان کے گروپ کے دیگر افراد اس عشائیہ میں شرکت کرنے والوں کے نام معلوم کر تے رہے۔دوسری طرف چودھری پرویز الٰہی ایک عرصہ سے چودھری سرور سے ناراض ہیں۔