بنیادی صفحہ -> پاکستان کی خبریں -> جماعتِ اسلامی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی تفصیلات آگئیں
جماعتِ اسلامی

جماعتِ اسلامی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی تفصیلات آگئیں

لاہور(ویب ڈیسک):مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم وجبر کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے جماعت اسلامی پاکستان کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے. سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم کے مطابق جماعت اسلامی آزادیٔ کشمیر کی خاطر حکومت کے ہر قدم میں اس کے ساتھ کھڑی رہے گی ۔ اس نازک موقع پر ہر قسم کے سیاسی اختلافات کو بلائے طاق رکھتے ہوئے آزدی کشمیر کیلئے پوری قوم متحدہ ہے ۔ کشمیریوں کی جان ، مال ، عز ت و آبرو اور ان کی آزادی کا تحفظ ہی قابل ترجیح ہونا چاہیے ۔ وزیر خارجہ کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کو شمولیت کی دعوت پر وزیر اعظم کاشکریہ ادا کرتے ہیں۔ یہ مختلف سرکاری مناصب پر مشتمل ایک حکومتی کمیٹی ہے جس کی اپنی جگہ پر ایک ضرورت بھی ہے۔ اس کمیٹی کی سرکاری حیثیت کو برقرار رہنا چاہیے ۔ جماعت اسلامی اس کمیٹی میں شرکت کی بجائے سینیٹ اور پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹیوں میں اپنا بھر پور کردار ادا کرتی رہے گی ۔ جماعت اسلامی کمیٹی کی طرف سے مسئلہ کشمیر کے حل کی خاطر اٹھائے جانے والے اقدامات کی بھر پور تائید و حمایت کرے گی ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*