بنیادی صفحہ -> دنیا کی خبریں -> جاپانی بچوں میں خودکشی کی شرح بلندترین سطح پرپہنچ گئی، حکام پریشان

جاپانی بچوں میں خودکشی کی شرح بلندترین سطح پرپہنچ گئی، حکام پریشان

لاہور(ویب ڈیسک): جاپان میں بچوں کی خود کشی کے واقعات انتہا کو پہنچ گئے ۔جاپان کی وزارت تعلیم کے اعداد و شمار کے مطابق ان کے ملک میں بچوں میں خودکشیوں کی شرح تیس برسوں میں اپنی بلند ترین سطح پر ہے۔ان کے مطابق 2016 اور 2017 کے مالی سال کے دوران سکول جانے والے تقریبا 250 بچوں نے خودکشی کی۔ یہ تعداد پچھلے سال کے مقابلے میں پانچ گنا زیادہ ہے 2015 کی ایک رپورٹ کے مطابق جاپان میں یکم ستمبر کو سکول کے سال کے آغاز کے وقت سب سے زیادہ خودکشیاں ہوتی ہیں۔جاپان میں 2017 میں 21000 ہزار لوگوں نے خودکشی کی جو کہ 2003 کی 34500 خودکشیوں کے مقابلے میں بہت کم ہے۔جاپان کے وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ جاپان میں طالب علموں کی خودکشی کی شرح زیادہ ہے جو کہ فکر کی بات ہے اور اس کا حل تلاش کرنا ضروری ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*