بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> جاوید ہاشمی نے وزیراعظم عمران خان پر سنگین ترین الزام لگادیا
عمران خان

جاوید ہاشمی نے وزیراعظم عمران خان پر سنگین ترین الزام لگادیا

لاہور(ویب ڈیسک): سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان نواز شریف کو تکلیف میں دیکھنا چاہتے ہیں عمران خان کو سزا دینے کا شوق ہے لیکن امپائر کوئی اور ہے۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم کسی کے کہنے پر کام کر رہا ہے، عمران خان کو سزا دینے کا شوق ہے لیکن امپائر کوئی اور ہے، نواز شریف لندن جا کر علاج کروانا چاہتے ہیں انہوں نے کس سے یہ بات کی ہے؟ قومی لیڈروں کا بیرون ملک علاج کرایا جاتا ہے بے نظیر بھٹو کے کان میں درد تھا نصرت بھٹو کو کینسر لاحق تھا انہیں علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی مریض کا حق ہوتا ہے لیکن نواز شریف نے ایسا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی پائلٹ کو سہولتیں فراہم کی گئیں لیکن نواز شریف کو تو آئینی حیثیت حاصل ہے پھر انہیں کیوں سہولتیں نہیں فراہم کی جارہیں؟ میں چار سال جیل میں رہا مجھے صحت کے معاملے میں زیادہ سہولتیں ملیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امپائر کی انگلی کو دیکھ کر تو پی ٹی آئی چھوڑ کر آیا ہوں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*