Buy website traffic cheap

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے میگامنی لانڈرنگ کیس کی رپورٹ تیارکرلی

لاہور(ویب ڈیسک): سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پربننے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے میگامنی لانڈرنگ کیس کی رپورٹ تیارکرلی ہے جوجلد ہی سپریم کورٹ میں پیش کردی جائیگی. میڈیا رپورٹس کے مطابق میگا منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ مکمل کرلی، جس کے بعد جے آئی ٹی کے اراکین درجنوں ڈبوں میں موجود دستاویزی شواہد اوررپورٹس کے ہمراہ کراچی اسلام آباد روانہ ہوگئے۔ 6 رکنی جے آئی ٹی کی سربراہی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اکنامک کرائم ونگ احسان صادق کررہے تھے جبکہ دیگر ارکان میں کمشنر انکم ٹیکس عمران لطیف منہاس، جوائنٹ ڈائریکٹرسٹیٹ بینک ماجد حسین، ڈائریکٹرنیب نعمان اسلم اور ایس ای سی پی کے ڈائریکٹر محمد افضل اور آئی ایس آئی میں تعینات بریگیڈیئرشاہد پرویز شامل ہیں۔ایف آئی اے نے جولائی میں اومنی اور زرداری گروپ کےخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا تھا، 29 بے نامی کمپنیوں کے اکاو¿نٹس میں 35 ارب روپے کی ٹرانزیکشنز کے شواہد ملے تھے جبکہ کمپنی کے مالکان اومنی گروپ میں نچلے درجے کے ملازمین اور کمپنیوں کے وجود سے لاعلم تھے۔