Buy website traffic cheap


صوفی ٹرنر نے اپنی شادی پر والدین کو مدعو نہیں کیا

لاہور(ویب ڈیسک) ہالی وڈ اداکارہ صوفی ٹرنر کی شادی میں ان کے والدین شرکت نہیں کریں گے تاہم انھوں‌ نے اپنی بیٹی کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے.

تفصیلات کے مطابق : اداکارہ صوفی ٹرنر گلوکار جو جوناس کے ساتھ شادی کرنے جا رہی ہیں جس میں صوفی ٹرنر کے والدین شرکت نہیں کریں گے۔ اس بارے میں اداکارہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی نے ان کو فون پر آگاہ ضرور کیا کہ وہ لاس ویگاس میں جو جوناس کے ساتھ شادی کرنے جا رہی ہیں لیکن انہوں نے شادی میں شرکت کی دعوت نہیں دی۔ صوفی ٹرنر کی والدہ کا مزید کہنا تھا کہ ان کے شوہر اینڈرا اپنی بیٹی کی شادی پر خوش ہیں اور ان کی آئندہ زندگی کیلئے نیک خواہشات رکھتے ہیں۔