Buy website traffic cheap

عید الفطر

ملک کی معروف شخصیات عید الفطر کہاں منائیں گی

لاہور(ویب ڈیسک): چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ ،جسٹس عمر عطابندیال،جسٹس شیخ عظمت سعید لاہور میں عید منائیں گے ،جسٹس گلزاراحمد اور جسٹس فیصل عرب کراچی جبکہ جسٹس قاضی فائز عیسی ٰاسلام آباد میں میں عید منائیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی بھی کوئٹہ پہنچ گئے، چیئرمین سینٹ گورنر بلوچستان سمیت سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے ،صادق سنجرانی عید کی نماز کوئٹہ میں اداکریں گے جبکہ دوسرادن اپنے آبائی علاقے چاغی میں گزار یں گے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی درگاہ بہاﺅ الدین زکریا،سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی دربار موسیٰ پاک ،مخدوم جاوید ہاشمی شاہی عید گاہ میں نماز عید ادا کریں گے۔سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری کراچی ،جے یوآئی ف کے سیکرٹری جنرل مولاناعبدالغفورحیدری کوئٹہ میں عید منائیں گے، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل وڈھ خضدار میں عید منائیں گے،نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کوئٹہ اورحاصل خان بزنجو نال خضدار میں عید منائیں گے جبکہ چیئرمین پشتونخوا میپ محمودخان اچکزئی گلستان قلعہ عبداللہ میں عید منائیں گے، ڈپٹی سپیکربلوچستان اسمبلی سرداربابرموسیٰ خیل موسیٰ خیل ، سپیکر بلوچستان اسمبلی میرعبدالقدوس بزنجو حب،ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری کوئٹہ، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کوئٹہ،گورنربلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی کوئٹہ ،قائد حزب اختلاف بلوچستان اسمبلی ملک سکندرایڈووکیٹ کوئٹہ میں عید منائیں گے۔