Buy website traffic cheap


جے یوآئی ایف کا لاہورمیں احتجاجی دھرنے کا اعلان

لاہور(ویب ڈیسک): جمعیت علماء اسلام ضلع لاہور کے زیر اہتمام آج دوپہر بارہ بجے امامیہ کالونی پھاٹک مین (لاہور، گوجرنوالہ) جی ٹی روڈ پر احتجاجی دھرنا ہو گا۔ دھرنے کی قیادت جمعیت علماء اسلام صوبہ پنجاب کے ناظم عمومی حضرت مولانا صفی اللہ صاحب و جمعیت علماء اسلام ضلع لاہور کے امیر شیخ الحدیث حضرت مولانا محب النبی صاحب کریں گے۔ ہنماز ظہر جی ٹی روڈ پر باجماعت اداء کی جائے گی۔

۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی ترقی کیلئے ہر ایک کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا کشمیرکی صورتحال کے پیش نظر احتجاج کی سیاست کرنا کسی صورت مناسب نہیں۔ ہماری حکومت عوام کی زندگیوں میں بہتری لا رہی ہے اور آسانیاں پیدا کر رہی ہے۔ احتجاجی عناصر راستے بند کرکے آمد و رفت میں مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔ اندرونی اور بیرونی چیلنجز کے پیش نظر سب کو قومی مفاد کو سامنے رکھنا ہوگا۔ دھرتی ہم سے ان حالات میں اتحاد اور یگانگت کا تقاضا کرتی ہے۔ ترقی کے سفر کو افراتفری کی سیاست کی نذر کرنا دانشمندی نہیں۔ پاکستان میں صرف عوام کی خوشحالی کی سیاست ہوگی۔ 22 کروڑ عوام نے احتجاجی عناصر کی منفی سیاست سے لاتعلقی ظاہر کرکے انہیں آئینہ دکھایا ہے۔ افراتفری کی سیاست کرنے والے پہلے بھی ناکام رہے، اب بھی ناکام رہیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک پائیدار ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے۔ ان حالات میں سڑکوں پر آ کر احتجاج کرنا ترقی کے سفر کو روکنے کی کوشش ہے۔ احتجاجی سیاست کرنے والوں کی پرواہ کئے بغیرعوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔