Buy website traffic cheap


جمیعتِ علماء اسلام (ف) کا آزادی مارچ کراچی سے شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک): جمیعت علمائے اسلام نے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کراچی سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا سہراب گوٹھ سے براستہ سپرہائی وے آغاز کیا جائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ حیدرآباد ڈویژن کے جلوس سپرہائی وے پرآزادی مارچ میں شامل ہوں گے، میرپورخاص ڈویژن کی ریلیاں نوابشاہ سےآزادی مارچ میں شامل ہوں گی، مارچ کے شرکا 27 اکتوبر کو سکھر میں قیام کریں گے۔