Buy website traffic cheap

سنی لیون

کپل شرما کو سنی لیون پر تبصرہ کرنا مہنگا پڑ گیا

لاہور(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کےمشہور اداکار اور کامیڈین کپل شرما کو بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سنی لیون کے خلاف ازیبا تبصرہ کرنے مہنگا پڑگیا جس کے بعد بھارتی میڈیا نے کپل کو ایک خاتون کی توہین کرنے کے لیے آڑے ہاتھوں لے لیا اورکپل کی جانب سے سنی کے لیے کہے جانے والے جملوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا سنی لیون کوئی دیکھنے کی چیزنہیں ہے بلکہ وہ ایک خود مختارخاتون اورماں ہیں جو اپنے کام کو لے کر بہت سنجیدہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق : بالی ووڈ کی نامور اداکارہ سنی لیون نے اپنے نئے گانے کی تشہیر کے لیے حال ہی میں ’’دی کپل شرما‘‘ شو میں شرکت کی جہاں کپل سنی لیون کے ساتھ مذاق کرنے میں کچھ زیادہ ہی آگے بڑھ گئے اور ان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہیں’’اٹالین پاستا ود وائٹ ساس‘‘ کہا اس کے علاوہ کپل نے سنی لیون کے لیے مزید نازیبا تبصرے کرتے ہوئے کہا سنی کو دیکھ کر وہ اپنے تمام سوالات بھول گئے جب کہ کپل نے سنی لیون کے لیے گانا بھی گایا جس کے الفاظ یہ تھے’’بار بار دیکھو ہزار بار دیکھو یہ دیکھنے کی چیز ہے‘‘۔ سنی لیون تو کپل کے ان تبصروں پر ہنستی رہیں لیکن بھارتی میڈیا نے کپل کو ایک خاتون کی توہین کرنے کے لیے آڑے ہاتھوں لے لیا اورکپل کی جانب سے سنی کے لیے کہے جانے والے جملوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا سنی لیون کوئی دیکھنے کی چیزنہیں ہے بلکہ وہ ایک خود مختارخاتون اورماں ہیں جو اپنے کام کو لے کر بہت سنجیدہ ہیں۔

واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب کپل نے خواتین کے ساتھ مذاق کرنے میں حد پارکردی ہو بلکہ اس سے قبل ایک ایوارڈ شو کے دوران وہ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ ریہرسل کررہے تھے جب انہوں نے پریانکا کے لیے کہا تھا ’’لیڈیز لوگوں کا یہی پرابلم ہے، میڈم ابھی تک تیار نہیں ہیں۔‘‘