Buy website traffic cheap

کپل شرما

معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کی دوبارہ ٹی وی پر دھماکے دارانٹری

لاہور(ویب ڈیسک): بھارتی کامیڈین کپل شرما اپنے معروف ٹی وی شو کپل شرما شو کے نئے سیزن کے ساتھ دوبارہ میدان میں آرہے ہیں اور اب اس کا پہلا ٹیزر بھی جاری کردیا گیا ہے۔بھارت میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والا کامیڈی ٹی وی شو دی کپل شرما شو کے نئے سیزن کا انتظار بالآخر ختم ہوگیا ہے کیوں کہ شو کے نئے سیزن کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے جس میں پہلے مہمان اداکار رنویر سنگھ اور سارہ علی خان ہوں گے۔ بھارتی نجی ٹی وی نے ٹوئٹر پر کپل شرما شو 2 کا پہلا ٹیزر جاری کیا۔ 30 سیکنڈ کے اس ٹیزر میں فلم سمبا کی تشہیر کے لئے آنے والے ہدایت کار روہت شیٹھی اور رنویر سنگھ اور سارا علی خان کی موجودگی میں بتایا گیا کہ کپل شرما ایک سال سے کیا کر رہے تھے۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر کپل کے نئے شو کے سیزن کی چھوٹی سی کلپ بھی وائرل ہوئی ہے جس میں کپل شرما مزاحیہ انداز میں رنویر سنگھ پر طنز کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ رنویر نے شادی مجھے چڑانے کے لئے کی ہے، بندہ ایک بار چِڑا لے لیکن یہ پانچ بار شادی کا استقبالیہ تکلیف دینے کے برابر ہے۔ واضح رہے کہ شو کے نئے سیزن کے حوالے سے کہا جارہا تھا کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو بطور مہمان شامل کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں اور ساتھ ہی ان کی نئی فلم زیرو کی کاسٹ کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ تاہم اب ان کے بجائے فلم سمبا کی ٹیم شو میں شرکت کرے گی۔ جب کہ شو 29 دسمبر سے نشر ہوگا۔