کراچی،ڈیفنس میں گھر میں ڈکیتی کے دوران میاں بیوی قتل

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈیفنس خیابان بخاری میں گھر میں ڈکیتی کے دوران میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ڈیفنس خیابان بخاری کے علاقےمیں واقع ایک گھرمیں ڈکیتی کی اطلاع ملی، جائے وقوعہ پر پہنچے تو 2 افراد کی لاشیں اور ایک زخمی موجود تھا، دونوں کو تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ گھر میں مقتول میاں بیوی کے ساتھ ان کی ایک بیٹی بھی رہتی تھی جب کہ واردات کے وقت ایک میل نرس بھی گھر پر موجود تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گھر کا سابق ملازم نواز گھر میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوا تھا، ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے لوٹا ہوا سامان بھی برآمد کر لیا ہے۔