بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> پشاورسے کراچی جانے والی مال گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی

پشاورسے کراچی جانے والی مال گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی

لاہور(ویب ڈیسک): ضلع نوشہرو فیروزکے علاقے پڈعیدن کے قریب مال گاڑی کوحادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 13 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں۔ سندھ کے ضلع نوشہروفیروزکے علاقے پڈعیدن میں مال گاڑی کی 13 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، جس کے ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی، دیگرمسافر ٹرینوں کومتعدد اسٹیشنزپرروک لیا گیا تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریلوے پولیس کے مطابق متاثرہ ٹریک کی بحالی کے لیے کوٹری سے امدادی ٹرین طلب کرلی گئی ہے تاہم ٹریک کی مکمل بحالی میں دو سے تین دن لگ سکتے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*