بنیادی صفحہ -> پاکستان کی خبریں -> کراچی پولیس کی شرمناک حرکت ، اہلکار کیخلاف کوئی کاروائی نہیں‌
خودکشی

کراچی پولیس کی شرمناک حرکت ، اہلکار کیخلاف کوئی کاروائی نہیں‌

کراچی سی ویو پر موٹر سائیکل سوار دوپولیس اہلکاروں نے ساحل سمندر کی سیر کو آئے ہوئے شادی شدہ جوڑے کے ساتھ نا صرف بدتمیزی کی بلکہ خاتون کے شوہر کو سرعام تشدد کانشانہ بھی بنایا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار شادی شدہ جوڑے سے رقم کا مطالبہ کررہے تھے۔ پولیس اہلکاروں کی جوڑے پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایڈیشنل آئی جی نے واقعے پر ایکشن لیتے ہوئے دونوں اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کرکے حراست میں لے لیا
دوسری جانب تھانہ بوٹ بیسن کے ہیڈ محرر کا کہنا ہے کہ ساحل سمندر پر شادی شدہ جوڑے سے بدتمیزی کرنے والے کسی اہلکار کو معطل نہیں کیا گیا اور ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کسی اہلکار کو ملازمت سے برطرف بھی نہیں کیا، ساحل سمندر پر اس طرح کی باتیں معمول کا حصہ ہیں
.
.
.
.
.
.
یہ خبر بھی پڑھیئے
.
.
بھارت سے جنگی شرار ت کسی بھی وقت ہوسکتی ہے،پوری قوم اپنا اتحاد برقرار رکھے اور ایمانی جذبہ سے بھارتی جنگی جنون کا مقابلہ کرے،بھارت کی جنگی جنون کے ساتھ آبی جارحیت جاری ہے،پانی کی قلت بڑھتی جارہی ہے،بھارت ناجائز ڈیم بنارہا ہے اور ہمارے حکمران خاموش ہیں
جماعت اسلامی اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کی میڈیاسے گفتگو

جماعت اسلامی اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بھارت سے جنگی شرار ت کسی بھی وقت ہوسکتی ہے،پوری قوم اپنا اتحاد برقرار رکھے اور ایمانی جذبہ سے بھارتی جنگی جنون کا مقابلہ کرے،بھارت کی جنگی جنون کے ساتھ آبی جارحیت جاری ہے،پانی کی قلت بڑھتی جارہی ہے،بھارت ناجائز ڈیم بنارہا ہے اور ہمارے حکمران خاموش ہیں۔پیر کو عقیدہ توحید اور دفاع پاکستان سیمینار سے خطاب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاکہ پاکستان کا عقیدہ لاالہ الا اللہ اور قیادت محمد رسول اللہ ؐہے،پاکستان کا دفاع پوری قوم پر دینی اور قومی فریضہ ہے،پاکستان نے بھارت کے مقابلے میں قومی اتحاد،باہمی وحدت سے ،بری،فضائی ،بحری اور میڈیا کے محاز پر برتری ثابت کی۔بھارتی قیادت کے جنگی جنون نے خود بھارت کو ہی دنیا میں ذلت و رسوائی سے دوچار کیا ہے،بھارت سے جنگی شرار ت کسی بھی وقت ہوسکتی ہے،پوری قوم اپنا اتحاد برقرار رکھے اور ایمانی جذبہ سے بھارتی جنگی جنون کا مقابلہ کرے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ بھارت کی جنگی جنون کے ساتھ آبی جارحیت جاری ہے۔بھارتی پانی روک رہے ہیں پاکستانی حکام تردید کررہے ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ پانی کی قلت بڑھتی جارہی ہے،بھارت ناجائز ڈیم بنارہا ہے اور ہمارے حکمران خاموش ہیں۔لیاقت بلوچ نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ میں جگر کی پیوند کاری کے پہلے کامیاب آپریشن پر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک ڈاکٹرز نے سعید اختر کی قیادت میں حب الوطنی کی بنیاد پر عظیم منصوبہ قائم کیا ۔بدقسمتی سے بلاجواز آزمائش کا شکار کیا گیا۔اب جب سپریم کورٹ نے بھی واضح فیصلہ کردیا ہے تو پنجاب حکومت تاخیر ی اقدامات سے اہم ترین منصوبہ کو نقصان نہ پہنچائے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*