Buy website traffic cheap


کرتارپورراہداری منصوبہ، پاکستان نے بھارتی مطالبات منظورکرلیے

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان نے کرتارپورراہداری پردوطرفہ حتمی معاہدے کا حتمی مسودہ بھارت کو بھجوادیا ہے جس میں بھارتی مطالبات بھی تسلیم کئے گئے ہیں جبکہ ہر یاتری کیلئے 20ڈالر فیس رکھی گئی ہے۔

مجوزہ معاہدے کے مطابق بھارت سےہندو،سکھ،پارسی،عیسائی کرتاپورکوریڈورکے ذریعے نانک نام لیوک کے نام پرگورودوارہ کرتارپورآسکتے ہیں۔ معاہدے کے تحت 5ہزاریاتری روزانہ پاکستان آسکتے ہیں تاہم اگر گنجائش ہوتوتعدادپرکوئی پابندی نہیں۔ بھارت10روزپہلے یاتریوں کی فہرست پاکستان کے حوالے کریگا جس کے بعد پاکستانی حکام اس فہرست کی تصدیق کریں گے. یاتریوں کی آمد سے4روزپہلے فہرست کو حتمی شکل دی جائے گی اور دوطرفہ اتفاق رائے کی صورت میں معاہدے کی وفاقی کابینہ سے منظوری بھی لی جائے گی جس کے بعد واہگہ بارڈریاکرتارپورزیروپوائنٹ کے مقام پر معاہدے پردستخط کی باضابطہ تقریب ہوگی۔