Buy website traffic cheap


ناروے کے دارالحکومت اوسلومیں ” کشمیرکانفرنس ” کا انعقاد

لاہور(ویب ڈیسک): ناروے کے دارالحکومت اوسلومیں پاکستان ناروے آرگنائزیشن کی جانب سے نہتے کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے کشمیرکانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں لارڈ نذیراحمد نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی.

اس کے علاوہ ناروے کے سابق وزیراعظم ، پاکستانی نژاد نارویجن رکنِ پارلیمنٹ مدثر کپور، ناروے میں تعینات پاکستانی سفیر ظہیرپرویز اور پاکستان سے تعلق رکھنے والی کمیونٹی کی کثیرتعداد نے شرکت کی. مقررین نے کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی اور بھارت سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ علاقے سے کرفیواٹھائے اور نہتے کشمیریوں‌پر مظالم بند کرے.