Buy website traffic cheap


کشمیریوں سے اظہارِیکجہتی کے لیے ٹورنٹومیں ” کشمیرآور” کا اہتمام

لاہور(ویب ڈیسک): کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں پاکستانی قونصلیٹ کی جانب سے کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیے کشمیرآور منایا گیا جس میں کینیڈا سے تعلق رکھنے والی پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے حصہ لیا.

قونصلر جنرل نے شرکا کو مقبوضہ جموں کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور نہتے کشمیریوں‌پر بھارت کے ظلم وجبر سے آگاہ کیا اور پاکستانی کمیونٹی سے درخواست کی کہ وہ اپنی حیثیت کے مطابق مظلوم کشمیریوں کی آواز دنیا تک پہنچائیں اور ان پر ہونیوالے مظالم سے دنیا کو آگاہ کریں. تقریب کے اختتام پر کشمیریوں کی آزادی اور بھارتی تسلط کے خاتمے کے لیے دعا کا اہتمام بھی کیاگیا.