Buy website traffic cheap

مقبوضہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم نے درندوں کو بھی پیچھے چھوڑدیا

لاہور(ویب ڈیسک): کشمیری رہنما شہلا رشید نے کہا ہے کہ شوپیاں میں 4 کشمیریوں پر بھارتی فوج کی طرف سے انسانیت سوز تشدد کا انکشاف ہوا ہے، کشمیریوں کو فوجی کیمپ لے جاکر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، مظلوموں کے سامنے مائیک رکھ کر چیخیں سپیکر کے ذریعے پورے علاقے کو سنوائی گئیں، مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج نے درندوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

اتوار کو کشمیری رہنماشہلا رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ شوپیاں میں 4 کشمیریوں پر بھارتی فوج کے انسانیت سوز تشدد کا انکشاف ہوا ہے، کشمیریوں کو فوجی کیمپ لے جاکر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، مظلوموں کے سامنے مائیک رکھ کر چیخیں پورے علاقے کو سنوائی گئیں، علاقے میں دہشت پھیلانے کے لیے بھارتی فوج نے شیطان کو بھی شرمادیا، مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج نے درندوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔