Buy website traffic cheap

مسئلہ کشمیر

مسئلہ کشمیر عمران خان، قمرجاوید باجوہ کے دورمیں حل ہوگا

لاہور(ویب ڈیسک): شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دور میں مسئلہ کشمیر حل ہوگا، ایک گروپ عمران خان کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہا ہے، فضل الرحمان سے اپیل ہے موجودہ صورتحال دیکھیں۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کشمیر میں جو رہا ہے اسے ماسٹر پلان کا حصہ ہونے کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے.

، پاکستان کی خارجہ پالیسی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی قیادت میں اچھی جا رہی ہے، کشمیر کو جب تک آزاد نہیں کراتے دم نہیں لیں گے، سمجھوتہ ایکسپریس بند کر دی ہے کوئی چلا کر دکھائے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا آصف علی زرداری سے سیاسی اختلافات ہیں ذاتی دشمنی نہیں، آصف علی زرداری کی ہسپتال منتقلی اچھا اقدام ہے۔