Buy website traffic cheap

اظہارِ یکجہتی

کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے مرکزی احتجاج شاہراہ دستورپر ہوگا

لاہور(ویب ڈیسک): ملک بھر میں کل کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جائے گا، دن بارہ سے ساڑھے بارہ بجے تک ٹریفک روک دی جائے گی، احتجاج کہاں کہاں ہوگا، ڈپٹی کمشنرز کو ٹاسک مل گیا، مرکزی اجتماع اسلام آباد میں شاہراہ دستور پر ہوگا۔

پروگرام کے مطابق جمعہ 30 اگست کو ملک بھر میں دن 12 سے ساڑھے 12 بجے تک ٹریفک روک دی جائے گی، وزیر اعظم عمران خان پی ایم سیکریٹریٹ کے سامنے اجتماع کی قیادت کریں گے، تمام اضلاع میں بھارتی مظالم کیخلاف کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیا جائے گا، احتجاج کے لئے جگہ کے تعین کا ٹاسک ڈپٹی کمشنرز کو سونپ دیا گیا۔ کور کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ عوامی نمائندے اپنے حلقوں میں احتجاج کی قیادت کریں گے، سول سوسائٹی اور طلبا کو بھی اجتماعات میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ اجلاس میں جمعہ 6 ستمبر کو کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی پر بھی مشاورت کی گئی، حتمی حکمت عملی کور کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں طے کی جائے گی۔