Buy website traffic cheap


رنبیر کپور کے ساتھ تعلق ختم ہونے کا کوئی پچھتاوا نہیں،کترینہ کیف

لاہور(ویب ڈیسک ) بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے رنبیر کپور کے ساتھ تعلق ختم ہونے کو نعمت اور پچھتاوے کو بے کار جذبہ قرار دے دیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف نے ووگ میگزین کو انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی کے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میری زندگی میں پہلی بار ہوا ہے کہمیں نے خود پر بھرپور توجہ دی ہے اور جب آپ اپنے اوپر توجہ دیتے ہیں تو اکثر آپ کو معلوم ہوتا ہے کہ آپ خود کو نہیں جانتے، میں اب رنبیر کپور کے ساتھ تعلق ختم ہونے کو ایک نعمت کے طور پر دیکھتی ہوں کیونکہ اس سے مجھے خود کو اور اپنی پوری زندگی کو مختلف زاویے سے دیکھنے کا موقع ملا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پچھتاوا بیکار ترین جذبہ ہے اورانہیں زندگی میں کوئی پچھتاوا نہیں ہے کیونکہ زندگی گلزار ہے۔