خادم رضوی غداری کیس : لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنادیا

لاہور (ویب ڈیسک ) :لاہور ہائیکورٹ نے خادم رضوی کیخلاف غداری کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا، عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی، سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لے لیا اس صورت میں درخواست قابل سماعت نہیں، سماعت کے دوران ریمارکس۔
ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے مولانا فضل الرحمان اور خادم حسین رضوی کے خلاف غداری کی کارروائی کے لیے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لے لیا اس صورت میں درخواست قابل سماعت نہیں ہے، غداری کی کارروائی کرنا وفاقی حکومت کا اختیار ہے عدالت کا نہیں۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاطر محمود نے مقامی شہری شبیر اللہ کی درخواست پر سماعت کی، اس دوران ہائیکورٹ نے درخواست گزار کو باور کرایا کہ احتجاج اور توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف حکومت کارروائی کررہی ہے۔