Buy website traffic cheap


وفاقی حکومت کا خالد جاوید کو اٹارنی جنرل لگانے کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے خالد جاوید کو اٹارنی جنرل لگانے کا فیصلہ کر لیا، وزیراعظم نے وزارت قانون کو تقرری کیلئے سمری بھجوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے اٹارنی جنرل کی تقرری کی سمری آج ہی منظور کی جائے گی۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آئین و قانون کی حکمرانی وزیراعظم کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا تمام آئینی اداروں کا احترام کرتے ہیں، آئینی اداروں کی عزت و توقیر ہمارے لیے انتہائی مقدم ہے۔

یاد رہے کہ خالد جاوید خان اس سے قبل 2018 میں بھی اٹارنی جنرل آف پاکستان کے عہدے پر تعینات رہ چکے ہیں۔