Buy website traffic cheap


خیابان امین ہاؤسنگ سوسائٹی متاثرین میں مالکانہ حقوق کے لیٹر تقسیم

لاہور(ویب ڈیسک): خیابان امین ہاؤسنگ سوسائٹی متاثرین میں مالکانہ حقوق کے لیٹر تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل اکائونٹیبلٹی چوہدری خلیق الزمان اور ڈائریکٹر انویسٹی گیشن احترام ڈار کی بطور مہمان خصوصی شرکت کی.نیب لاہور کے مطابق تقریب میں خیابان امین ہائوسنگ سوسائٹی کے 1700 متاثرین میں مالکانہ حقوق کے لیٹر تقسیم کیے گئے. 1500 پلاٹ اور 197 مکانات کے پوزیشن لیٹر متاثرین کے حوالے کر دیئے گئے جنکی مالیت 7 ارب 50 کروڑ روپے ہے. مجموعی طور پر 7500 متاثرین نیب لاہور افسران کی کاوشوں سے مستفید ہورہے ہیں. نیب لاہور کیجانب سے ڈی پی جی اے چوہدرہ خلیق الزمان نے پوزیشن لیٹر متاثرین کے حوالے کیے. اکتوبر 2018 میں پہلے بھی متاثرین کے درمیان ساڑھے 3 ارب مالیت کے ملکیتی حقوق کے لیٹر بد دست ڈی جی نیب لاہور تقسیم کئے جا چکے ہیں. اس موقع پر ڈائریکٹر انویسٹی گیشن احترام ڈار کا کہنا تھا کہ میگا کرپشن مقدمات کیساتھ ساتھ عوام سے دھوکہ دہی کے مقدمات بھی ترجیہی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں. نیب اپنی نگرانی میں ہی آئندہ بھی دیگر متاثرین کو ملکیتی حقوق کے لیٹر تقسیم کروائے گا.ہائوسنگ سیکٹر میں اکثر مالکان مختلف حیلوں بہانوں سے عوام کو لوٹنے میں مصروف ہیں جنکا سدباب کر رہے ہیں. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب کا کہنا تھا کہ نیب میں انصاف سب کیلئے کےقواعد پر عملدرآمد کروا رہے ہیں. ہائوسنگ سوسائٹیز کے مالکان کو تنبیہ کرتے ہیں کہ قانون کے دائرے میں رہ کر کام کریں. متاثرین کیجانب سے نیب لاہور کے ہائوسنگ سیکٹر میں اٹھائے گئے اقدامات پر تشکر کا اظہارکیا گیا.