بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> خیبر پختونخواہ عید منانے کے معاملے میں دو حصوں میں تقسیم ہوگیا

خیبر پختونخواہ عید منانے کے معاملے میں دو حصوں میں تقسیم ہوگیا

لاہور(ویب ڈیسک)‌ خیبرپختونخوا بھی عیدپر تقسیم ہو گیا ،کے پی کے کے بعض علاقوں میں عید منائی جارہی ہے جبکہ بعض علاقوں میں آج آخری روزہ ہے ، اسی طرح سوات میں سرکاری سطح میں عیدالفطر آج منائی جا رہی ہے جبکہ سوات کے عوام کل عید الفطر منائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی حکومت بھی خیبرپختونخوا میں دو عیدوں کا مسئلہ حل نہ کر سکی ،خیبرپختونخوا میں سرکاری سطح پر عید الفطر آج منائی جا رہی ہے ، ہزار ہ ڈویژن ، مالاکنڈ اور ڈیرہ اسماعیل خان کے بعض علاقوں میں آج عید منائی جارہی ہے ، پشاور میں مرکزی عیدگاہ چارسدہ روڈ پر نماز عیدالفطر کا سب سے بڑا اجتماع ہوا۔ ادھر سوات میں ڈپٹی کمشنر، پولیس اور دیگر انتظامیہ سرکاری طورپر عیدالفطر منارہی ہے تاہم عوام کا آج آخری روزہ ہے اور وہ کل بدھ کو ہی عیدالفطر منائیں گے ۔ سرکاری طورپر عید منانے کے فیصلے پر صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ چاندکی شہادتیں زیادہ ہونے پر آج عید منانے کا فیصلہ کیاہے ، مسجد قاسم خان میں کئی علاقوں سے شہادتیں موصول ہوئیں،شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ کے پی حکومت کو بھی چاند نظر آنے کی کئی شہادتیں ملیں ۔وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی کامران بنگش نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نے بڑی تعدا دمیں شہادتیں آنے پر عید منانے کا فیصلہ کیا، کے پی کے میں چاند کی شہادتیں تسلیم نہ کرنے کا معاملہ وفاق کے ساتھ اٹھایا ہے ،آئندہ سے ہماری شہادتوں کو تسلیم کیا جائے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*