بنیادی صفحہ -> علاقائی کی خبریں -> گدھوں‌ میں‌ معاملے میں‌ خیبرپختونخوا پھر بازی لے گیا
گدھوں‌
گدھوں‌

گدھوں‌ میں‌ معاملے میں‌ خیبرپختونخوا پھر بازی لے گیا

گدھوں‌ میں‌ معاملے میں‌ خیبرپختونخوا پھر بازی لے گیا …خیبرپختونخوا کے محکمہ لائیو اسٹاک نے گدھوں کی برآمد کے منصوبے کے پیش نظر مانسہرہ اور ڈی آئی خان میں گدھوں کے فارمز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق گدھوں کے فارمز غیر ملکی پارٹنر شپ سے بنائے جائیں گے جس کے لیے چینی حکومت کے ساتھ ساتھ رجسٹرڈ کمپنیوں کے ساتھ معاہدے ہوں گے۔ محکمہ لائیو اسٹاک کا کہنا ہے کہ گدھوں کی برآمد کے منصوبے میں رواں سال اہم پیش رفت متوقع ہے، ابتدائی مرحلہ میں بیمار، لاغر اور معذور گدھے سپلائی کریں گے۔
محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق ابتدائی تین سال کے دوران 80 ہزار گدھے برآمد ہوں گے، فارمز میں گدھوں کی افزائش ڈھائی سے تین سال میں ہوجاتی ہے۔محکمہ لائیو اسٹاک نے دعویٰ کیا ہے کہ چینی کمپنیاں گدھوں کے فارمز میں دلچسپی رکھتی ہیں جب کہ غیر ملکی کمپنیاں 3 ارب ڈالرز تک سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں۔
خیبرپختونخوا کے محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق صوبے کے 70 ہزار خاندانوں کا روزگار گدھوں سے وابستہ ہے اس لیے گدھوں کی برآمد اور فارمز کے لیے معاہدہ سوچ سمجھ کر کرنا چاہتے ہیں تاکہ صوبے میں بھی گدھوں کی کمی نہ ہو۔محکمہ لائیو اسٹاک کا کہنا ہے کہ گدھوں کے مختلف اجزاء ادویات اور فرنیچر کی تیار میں استعمال ہوتے ہیں اور چین میں گدھے کے بالوں کی بھی مانگ زیادہ ہے
.
.
.
.
.
.
یہ خبر بھی پڑھیے
.
.
.
.
.

فیصل آباد ، ٹریکٹر ٹرالی اور چنگ چی رکشہ میں تصادم ، تین افراد جاں بحق ،8 زخمی
.
امین پورہ بنگالہ روڈ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور چنگ چی رکشہ کے درمیان خوفناک تصادم ، دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق اور8افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں جن میں تین بچے بھی شامل ہیں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، حادثہ ون وے کی خلاف ورزی اور تیزرفتاری کے باعث پیش آیامیڈیا کے مطابق نڑوالا روڈ امین پورہ بنگالہ کے قریب اینٹوں سے لدی ٹرالی اورچنگ چی رکشہ کے درمیان خوفناک حادثے کے نتیجہ میں رکشہ میں سواردوخواتین سمیت تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ بچوں سمیت8افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور ریسکیو کی امدادی ٹیمیں نے فوری طور غلام محمد آباد نے جنرل ہسپتال غلام محمد آباد منتقل کیا گیا، مرنے والوں میں ادھیڑ عمر مانو بی بی ‘سمندری کی 30سالہ نصرت اور رضا آباد کا 31 سالہ اعجاز شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں آٹھ سالہ ملکہ‘چھ سالہ زینب‘چالیس سالہ پرویز‘20 سالہ سدرہ ‘نادیہ اور ماہ نور شامل ہیں پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں اور زخمیوں کو قبضہ میں لیکر فرار ہونیوالے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔پاکستان پیپلزپارٹی نے (ن) لیگ کی جانب سے صوبہ بہاولپور وصوبہ جنوبی پنجاب کے قیام بارے قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے والے بل کی حمایت کرنے سے انکار کردیا۔پی پی پی جنوبی پنجاب کے صدروسابق گورنرمخدوم سیداحمدمحمودنے گذشتہ روزمیڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی بہاولپور‘ ملتان اورڈی جی خان ڈویژنزپرمشتمل جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کے بل کی حمایت کرے گی‘ انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ کی جانب سے دوصوبوں بارے پیش کیاگیابل ناقابل عمل ہے جس سے جنوبی پنجاب پرمشتمل نئے صوبے کاقیام تاخیرکاشکارہوسکتاہے ‘ انہوں نے بتایاکہ پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صوبے بارے اپناعلیحدہ بل قومی اسمبلی میں پیش کرے گی اور(ن) لیگ اورپی ٹی آئی کی جانب سے اس بل کی حمایت کے بعد جنوبی پنجاب پرمشتمل نیاصوبہ قائم ہوسکے گا‘ اس موقع پرانہوں نے بتایاکہ ان کی سابق وزیراعظم نوازشریف اورقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرمیاں شہبازشریف سے ملاقات ذاتی حیثیت میں تھی اوران ملاقاتوں میں اپوزیشن کے اتحادبارے ان کی شریف برادران سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی‘ انہوں نے مزیدکہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت شہریوں کوریلیف دینے میں مکمل طور پرناکام ہوگئی ہے اوراس وقت پاکستان میں مہنگائی اپنے عروج پرہے ‘ انہوں نے کہاکہ حکومت کاسربراہ ہمیشہ کسی سیاستدان کوہی ہوناچاہئے کھلاڑی کبھی بھی صحیح حکمران نہیں ہوسکتا‘ اس موقع پرانہوں نے بتایاکہ بلدیاتی انتخابات ہونے کی صورت میں پاکستان پیپلزپارٹی ضلع رحیم یارخان سے پورے جنوبی پنجاب میں ریکارڈسازکامیابیاں حاصل کرے گیسلام آباد کے چڑیا گھر مرغزار میں8 نیل گائے جانوروں کی ہلاکت کی پوسٹ مارٹم رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ ان کی ہلاکت زہر دینے سے ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ 8نیل گائے چڑیا گھر میں دسمبر اور جنوری کے عرصے میں ہلاک ہوئیں اور ابتدائی طورپر ان کی ہلاکت کی وجہ شدید سردی بتایا گیا تھا کیونکہ ان کی حفاظت کے معقول انتظامات نہیں کئے گئے تھے۔تاہم اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان میں سے چار جانوروں کی ہلاکت زہرخورانی سے ہوئی ہے۔ذرائع کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دو دیگر جانور لڑائی سے ہلاک ہوئے کیونکہ شدید جسمانی اذیت وہ برداشت نہ کرسکے۔دیگر دو نیل گائے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ ابھی تک فائنل نہیں کی گئی ہے کیونکہ چڑیا گھر کے اہلکاروں نے پوسٹ مارٹم کے پروٹوکول کو پورا نہیں کیا گیا لیکن کہا جارہا ہے کہ یہ سردی کے باعث مرے ہیں۔ذرائع نے کہا کہ چڑیا گھر کے اہلکاروں کے درمیان مخاصمت اور سیاست بازی ہی ہوسکتی ہے کہ کیوں جانوروں کو زہردیاگیا،شاید اچھی شہرت کے اہلکاروں سے جان چھڑانا مقصود ہو جو چڑیا گھر کے معاملات کو صحیح سمت پر گامزن کرنے کے لئے کوشاں تھے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*