بنیادی صفحہ -> دنیا کی خبریں -> سعودی عرب نے محمدبن سلمان پر امریکی اخبارکے الزامات مستردکردیے
محمدبن سلمان

سعودی عرب نے محمدبن سلمان پر امریکی اخبارکے الزامات مستردکردیے

لاہور(ویب ڈیسک): سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ملکی ولی عہد محمدبن سلمان نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا حکم نہیں دیا تھا۔ قبل ازیں امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں یہ دعوی کیا گیا تھا کہ شہزادہ سلمان نے خاشقجی قتل سے ایک برس قبل ان پر گولی استعمال کرنے کی بات کی تھی۔ امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الجبیر نے اس مضمون پر گفتگو کرنے سے انکار کر دیا۔ تاہم ا نہوں نے کہا ہے کہ وہ یہ بات مصدقہ طور پر کہہ سکتے ہیں کہ خاشقجی کو قتل کرنے کے لیے کسی قسم کے احکامات جاری نہیں کیے گئے تھے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*