Buy website traffic cheap


لیڈی گاگا کی منگنی ٹوٹی ہے یا نہیں؟ تصدیق ہوگئی

لاہور(ویب ڈیسک) ہالی وڈ اداکارہ اور گلوکارہ لیڈی گاگا کی منگنی ٹوٹنے کی تصدیق ہو گئی۔ لیڈی گاگا کی کرسٹن کیرینو کے ساتھ دوستی دو سال قائم رہی تاہم اختلافات کے باعث علیحدگی پر منتج ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق :گلوکارہ لیڈی گاگا کے نمائندے نے ان کے منگیتر کرسٹن کیرینو کے ساتھ منگنی ٹوٹنے کی تصدیق کر دی۔ ان کا اس خبر کی تصد یق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کچھ رشتوں کا ختم ہونا قائم رہنے سے بہتر ہوتا ہے۔ قبل ازیں لیڈی گاگا سابق منگیتر کرسٹن کو اپنی زندگی کے اہم حصے کے طور پر متعارف کروایا کرتی تھیں۔

واضح رہے کہ لیڈی گاگا کی منگنی ٹوٹنے کی خبریں گریمی ایوارڈ کی تقریب میں کرسٹن کیرینو کی شرکت نہ کرنے پر سامنے آئیں جس کی تصدیق فلم ‘‘اے سٹار از بورن’’ کی اداکارہ کے نمائندے نے کی ہے۔