بنیادی صفحہ -> صحت -> وفاقی حکومت کا لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کو مستحکم کرنے کا فیصلہ
lady health worker

وفاقی حکومت کا لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کو مستحکم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ہیلتھ ڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا ہے کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام میں اصلاحات وقت کی ضرورت ہے،تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیرصدارت لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی سیکریٹری وڈی جی ہیلتھ سمیت صوبائی نمائندوں نے شرکت کی۔ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کو ملک بھر میں مستحکم کرنے کی ضرورت ہے، لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام شعبہ صحت کا منفرد ادارہ ہے، لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کو اختیارات منتقلی میں چیلنجز درپیش ہیں، لیڈی ہیلتھ ورکرزپروگرام میں اصلاحات وقت کی ضرورت ہے، لیڈی ہیلتھ ورکر زپروگرام میں اصلاحات کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کی جائے، خصوصی کمیٹی میں وزارت قومی صحت، صوبوں کے نمائندے شامل کیے جائیں،ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا کہ خصوصی کمیٹی لیڈی ہیلتھ ورکر پروگرام کی خامیوں کی نشاندہی کرے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*