بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر پرندوں کا حملہ

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر پرندوں کا حملہ

لاہور(ویب ڈیسک): بارش کے بعد لاہور ایئرپورٹ پر پرندوں نے یلغار کر دی، سول ایوی ایشن حکام نے طیاروں کو لینڈنگ سے روک دیا، دبئی، دوحہ اور پیرس سے آنے والی پروازوں کا رخ کراچی اور سیالکوٹ کی طرف موڑ دیا گیا۔ پیرس سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 734 کو برڈ ہیٹنگ کے باعث سیالکوٹ ائیر پورٹ پر اتار لیا گیا، پرواز میں 342 مسافر سوار ہیں۔ ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق لاہور ائیر پورٹ پر طیارے سے پرندے ٹکرانے کے خدشے کے پیشِ نظر پرواز کو ری روٹ کرنا پڑا، دو گھنٹے سے طیارے میں موجود مسافر شدید مشکلات سے دو چار ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*