Buy website traffic cheap


توہینِ عدالت کیس : لاہورہائیکورٹ کے حکم پر ڈائریکٹر ایل ڈی اے گرفتار

لاہور (ویب ڈیسک) لاہورہائیکورٹ میں ڈی جی ایل ڈی اے اورڈائریکٹر ایل ڈے کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران عدالتی حکم پر کمرہ عدالت سے ڈائریکٹر ایل ڈی اے محمد نعمان کو گرفتار کرلیا گیا، انسپکٹر نے ڈائریکٹر ایل ڈی اے محمد نعمان کو ہتھکڑیاں لگا ئیں جبکہ جسٹس امیربھٹی نے ڈی جی ایل ڈی اے کو فوری طلب کرلیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے اورڈائریکٹر ایل ڈے کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی سماعت ہوئی ، ڈائریکٹر ایل ڈی اے نے لیگل ایڈوائزروقار اے شیخ کی ڈی جی کو شکایات کی تھی جس پر عدالت نے کہا کہ آپکی جرات کیسی ہوئی عدالت کی معاونت کرنے والے پر جانبداری کا الزام لگایا؟ جسٹس امیربھٹی نے کہا کہ شرم آنی چاہیے، ایل ڈی اے کو دوسروں کو عدالتوں سے جھوٹ بولنے کا کہتے ہیں،ایل ڈی اے میں آوے کا آواہ ہی بگڑا ہوا ہے۔ عدالت کی برہمی اور گرفتاری پر ڈائریکٹر ایل ڈی اے محمد نعمان نے عدالت سے معافی مانگ لی تاہم عدالت نے قراردیا ہے کہ آپ معافی اپنے پاس رکھیں کس کی جرات ہے جوعدالت کے حکم میں رکاوٹ ڈالے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالتی حکم کے باوجود ایل ڈی اے ایگزمشین نہیں دے رہا،عدالت ڈی جی ایل ڈی اے کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔