Buy website traffic cheap


لاہور ہائیکورٹ نے حکومتی اقدامات پر اطمنیان کا اظہار کردیا

لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہورہائیکورٹ نے کورونا سے حفاظتی اقدامات کی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا۔

عدالتی حکم نامے میں کہاگیاہے کہ عدالت کو حکومت اقدامات پر اعتماد ہے ،ایسی صورتحال میں کچھ فیصلے اور پالیسیزعوام کیلئے نئی ہو سکتی ہیں، حکومتی ادارے غلطیاں تسلیم کرکے درست طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں ۔

فیصلے میں مزید کہاگیا ہے کہ وائرس سے بچاﺅ کیلئے چین کا سرکل فاصلے کا ماڈل بھی اپنایا جاسکتا ہے ،تمام علاقوں میں جراثیم کش سپرے کئے جائیں گے ۔