بنیادی صفحہ -> پاکستان کی خبریں -> لاہور ہائیکورٹ نے عبدالعلیم خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا

لاہور ہائیکورٹ نے عبدالعلیم خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا

لاہور(ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنمااور سابق صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو 2 بجے سنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی،علیم خان نے بیرسٹر علی ظفر کی وساطت سے درخواست ضمانت دائر کی ،عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیاجو 2 بجے سنایا جائے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*