بنیادی صفحہ -> پاکستان کی خبریں -> لاہور: صوبائی دارلحکومت میں بارش کے بعد صفائی آپریشن جاری
بارش

لاہور: صوبائی دارلحکومت میں بارش کے بعد صفائی آپریشن جاری

لاہور(ویب ڈیسک): ترجمان لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا کہنا ہے کہ صوبائی دارلحکومت میں بارش کے دوران اور بعد میں صفائی آپریشن جاری ہے. 88 چوکنگ پوائنٹس پر نکاسی آب کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ جی ایم آپریشن سہیل انور ملک کا کہنا تھا کہ نکاسی آب کے مکمل اخراج تک تمام افسران اور ورکرز فیلڈ میں موجود رہے گے۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ کوڑا کرکٹ جگہ جگہ مت پھینکیں۔ بالخصوص مون سون سیزن کے دوران ایل ڈبلیو ایم سی اور ترک کنٹریکٹرز کی تمام تر مشینری اور افرادی قوت فیلڈ میں یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے.

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*