بنیادی صفحہ -> علاقائی کی خبریں -> لاہور ایکسپو سینٹر میں‌ کتب میلہ، بڑے بڑے ستاروں کی شرکت
ایکسپو

لاہور ایکسپو سینٹر میں‌ کتب میلہ، بڑے بڑے ستاروں کی شرکت

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور ایکسپو سینٹر میں کتب میلہ سجایا گیا جہاں ادبی و صحافی شخصیات نے شرکت کی. تفصیلات کے مطابق لاہور بیسٹیول کے نام سے کتب میلہ لگایا گیا جہاں سٹوڈنٹس، ادب سے تعلق رکھنے والی شخصیات، صحافی حضرات اور عام شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی. یہ فیسٹیول 1 نومبر سے لے کر 5 نومبر تک جاری رہا تھا. منتظمین کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تقریبات ہر سال ہونی چاہیں جہاں لوگ آئیں اور ہر قسم کی کتب حاصل کرسکیں. کتب میلے میں آئے لوگوں کا کہنا تھا کہ اس طرح کے میلے بہت مفید ہوتے ہیں. یہاں‌ کتابیں ملنے کیساتھ ساتھ اعلیٰ‌ ادبی شخصیات سے بھی ملاقات کرنے کا موقع ملتا ہے.

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*